ڈکوٹا جانسن نےانسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں تصدیق کی کہ انھیں آنے والی فلم اسپائیڈر مین میں سپرہیرو کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے
ڈکوٹا جانسن نے خود یہ خبر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو پرجوش کردیا
شخصیات ویب نیوز
جمعرات8 رجب المرجب 1443ھ 10 فروری 2022
شخصیات ویب ڈیسک کراچی
خوب صورت امریکی اداکارہ ڈکوٹا آنے والی فلم اسپائیڈرمین میں سپرہیروکا کردار ادا کریں گی
ڈکوٹا جانسن نے خود یہ خبر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو پرجوش کردیا

خوب صورت امریکی اداکارہ ڈکوٹا آنے والی فلم اسپائیڈرمین میں پہلی فی میل سپرہیروکا کردار ادا کریں گی
انھوں نےانسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں تصدیق کی کہ انھیں آنے والی فلم اسپائیڈر مین میں سپرہیرو کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے
قارئین کی دلچسپی کے لیے بتاتے چلیں کہ ڈکوٹا جانسن ایک امریکی اداکارہ ہیں۔ ان کا مختصر تعارف یوں ہے۔ Dakota Johnson ایک امریکی اداکارہ، پروڈیوسر اور ماڈل ہیں،
وہ 4 اکتوبر 1989 میں پیدا ہوئیں، وہ اداکار ڈان جانسن اور میلانیا گریفتھ کی بیٹی ہیں۔انھوں نے دس سال کی عمر میں اپنی والدہ کے ساتھ 1999 میں ڈارک کامیڈی فلم کریزی ان الاباما میں ایک معمولی کردار سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ ا
نھیں ففٹی شیڈز فلم سیریز میں کام کرنے سے شہرت ملی۔

ڈکوٹا جانسن نے دس سال کی عمر میں اپنی والدہ کے ساتھ 1999 میں ڈارک کامیڈی فلم کریزی ان الاباما میں ایک معمولی کردار سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا
۔ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد انھوں نے لاس اینجلس میں کرداروں کے لیے آڈیشن دینا شروع کیا۔انھیں دی سوشل نیٹ ورک (2010) میں ایک معمولی حصے میں کاسٹ کیا گیا۔
ڈکوٹا جانسن نے ایکشن کامیڈی فلم 21 جمپ اسٹریٹ (2012) میں معاون کردار کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور اس کے بعد وہ آزاد کامیڈی گوٹس (2012) اور رومانوی کامیڈی دی فائیو ایئر انگیجمنٹ (2012) میں نظر آئیں۔
انھوں نے2015 سے 2018 تک تفریحی، رومانی، جذباتی نوعیت کی فلموں میں کردار ادا کیے اور رومانٹک ڈرامہ فلم سیریز ففٹی شیڈز (2015–2018) میں کام کیا جس سے انھیں خوب شہرت ملی
2016 میں بافٹا رائزنگ اسٹار ایوارڈ(BAFTA Rising Star Award ) حاصل کیا۔ انھوں نے کرائم ڈرامہ بلیک ماس میں کام کرکے بھی خوب شہرت حاصل کی۔
:یہ خبربھی پڑھیں
Dakota Johnson play the role of firs female superhero in Spiderman film
POST A COMMENT.