متحدہ عرب امارت سے 20ہزار پاکستانیوں نے وطن واپسی کی تیاری شروع کردی
متحدہ عرب امارت سے آنے والے پاکستانیوں کے ٹیسٹ سے غفلت برتی گئی تو خدشہ ہے آئندہ پاکستان میں کوروناکی صورت حال سنگین ہوجائے گی
حکام نے ایران سے آنے والے ہزاروں مشکوک زائرین کے اسکینگ، اسکرینگ اور ٹیسٹ کرنے سے غفلت برتی جس سے پاکستان میں کوروناوائرس تیزی سے پھیلا
شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر

یواے ای سے 20ہزار پاکستانیوں کی واپسی
ایران کے بعد متحدہ عرب نے بھی 20 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو اپنے ملک سے نکال کر واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایران نے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد ہزاروں پاکستانیوں کو تفتان کے راستے پاکستان میں دھکیل دیا
ذرائع کے مطابق مسئلہ زائرین کا نہیں اصل معاملہ غفلت ، کوتاہی کے ساتھ ساتھ کچھ اور بھی معلوم ہوتاہے ۔ سوچنے کی بات ہے کہ ایران سے آنے والے زائرین پاکستانی تھے، اور وہ اپنے ملک میں داخل ہورہے تھے جہاں انکے گھرانے آباد ہیں ، وہ یہاں نا آتے تو کہاں جاتے لیکن کہا جاتا ہے کہ ان کے پاس ملک میں داخلے کے لیے قانونی کاغذ پورے نہیں تھے ، اسی لیے ان کو اثر و رسوخ کی ضرورت پیش آئی تھی، پھر حکام کی غفلت اور کوتاہی کی بھی یہ بدترین مثال ہے کہ ایران جہاں کوروناوا ئرس بدترین صورت میں پھیل چکا تھا اس کے باوجود وہاں سے آنے والے زائرین میں سے کسی کی بھی اسکینگ، اسکرینگ اور ٹیسٹ نہیں کیا گیا یہی وجہ ہے کہ ان زا ئرین کا کوئی ریکارڈ یا تعداد کا کسی کو صحیح علم نہیں ہے ، اورشاید ایران سے آ نے والے بھی کوئی ٹیسٹ نہیں کرانا چاہتے تھے۔ چونکہ کوئی بھی موذی مرض کو گھر لے کر نہیں جاتا۔ جو متعدی ہے اور سب کو بیمار کردیتا ہے۔ لہٰذا اس خیال کوتقویت ملتی ہے کہ ان کے پاس ملک میں داخلے کے کاغذات نہیں تھے اسی لیے ایران بھی جلد سے جلد ان ” زائرین “ کو اپنے ملک سے نکال دینا چاہتا تھا اسی لیے اس نے ان زائرین کو تفتان کے راستے پاکستان میں دھکیل دیا

ایران سے آنے والے زائرین کی طرح یواے ای سے آنے والوں
کے ٹیسٹ نہ کیے گئے پاکستان میں کورونا کی صوت حال سنگین ہوجائے گی
ان کے پاس چونکہ شناختی کاغذات بھی موجود نہیں تھے اس لیے وہ بااثر افراد کی حمایت سے پاکستان میں داخل ہو کر ملک کے مختلف حصوں میں غائب ہوگئے اور ان کی وجہ سے ملک میں کورونا پھیلنا شروع ہوگیا۔
اب ایران کے بعد متحدہ عرب امارت سے بھی 20ہزار پاکستانی واپس آنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ اگر ان کے ملک میں آنے کے بعد اسی طرح چشم پوشی ، کوتاہی اور غفلت برتی گئی تو خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کوروناکی صورت حال سنگین ہوجائے گی
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 294 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہین ، جبکہ گزشتہ روز رپورٹ کیسز کی تعداد241 تھی، جس میں ایک روز بعد 53 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ وزارت صحت متحدہ عرب امارات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یواے ای میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 1798 ہوگئی ہے جب کہ مزید 5 افراد مکمل صحت یاب بھی ہوگئے ہیں۔ جس سے صحت یاب افراد کی تعداد 144ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نئے رپورٹ ہونے والے مریض مختلف ممالک کے شہری ہیں۔ دوسری جانب کورونا سے خوفزدہ متحدہ عرب امارات میں مقیم 20 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بھی وطن واپسی کی تیاری کرلی ہے، دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل نے بھی وطن واپس جانے والوں کو باقاعدہ رجسٹرڈ کرلیا ہے، سیکڑوں لوگوں نے دبئی قونصل خانے میں جمع ہوکر مطالبہ کیا کہ ان کی وطن واپسی کی جلد فلائٹ ب±ک کروائی جائے
دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل نے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے رضامندی جاننے کیلئے ایک 3 اپریل کو مہم لانچ کی تھی تاکہ ایسے لوگوں رجسٹرڈ کیا جاسکے جو واپس جانا چاہتے ہیں۔


کے ٹیسٹ نہ کیے گئے پاکستان میں کورونا کی صوت حال سنگین ہوجائے گی

٭٭٭
POST A COMMENT.