پاکستان بھر کے میدانی علاقوں میں سورج آگ برسانے لگا ۔ محکمہ موسمیات نے گرمی میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے، کراچی میں درجہ حرارت 42 اور سندھ بھر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے
16مئی 2022 پیر 14 شوال المکرم 1443 ھ
رپورٹ: سلیم آذر
پاکستان بھر میں گرمی کی لہر نے ڈیرے ڈال لیے، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 18 مئی سے درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے
سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، سیالکوٹ اور نواب شاہ میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان اور جھنگ میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان اور سرگودھا میں 43، اسلام آباد ،حیدرآباد، رحیم یار خان اور فیصل آباد میں 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، پشاور میں پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا۔
کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
لاہور میں بھی پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا، گذشتہ روز شہر کا درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تاہم اب ہیٹ ویو میں وقتی طور پرکسی حد تک کمی آئی ہے، لاہور سمیت مختلف شہروں میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنےکا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے ۔محمکمہ موسمیات کے مطابق اس ہیٹ ویو سے صوبائی دارالحکومت کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوسکتا ہے، محمکمہ موسمیات کے مطابق یہ ہیٹ ویو مرکزی اور بالائی سندھ پر موجود ہے۔

پاکستان میں گرمی کی لہر نے ڈیرے ڈال لیے، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 18 مئی سے درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو ایڈوائزری میں بتایا گیا تھا کہ ہیٹ ویو کی اس لہرمیں 18 مئی کے بعد مزید اضافہ ہوسکتا ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 مئی سے ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافےکا امکان ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ شہری خود کو ہیٹ ویو سے بچائیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ جہاں تک ممکن ہو خاص طور پر صبح 11 سے شام 4 بجے کے درمیان کھلے سورج کے نیچے نہ جائیں۔
POST A COMMENT.