مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آ گیا، پاک ارمی چیف قمر جاوید باجوہ
5 فروری کو یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے موقع پر پیغام
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بیان میں آج 5 فروری یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے موقع پر پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے
بھارتی فوج کے ہاتھوں 6 ہزار کشمیری ماورائے عدالت قتل ہو چکے ہیں، بھارت نے 500 کشمیری رہنماؤں کو قید کر رکھا ہے
شخصیات ویب نیوز
ہفتہ 3رجب المرجب 1443ھ 5 فروری 2022
رپورٹ : سلیم آذر
مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آ گیا ہے۔
اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج کے ہاتھوں 6 ہزار کشمیری ماورائے عدالت قتل ہو چکے ، بھارت نے 500 کشمیری رہنماؤں کو قید کر رکھا ہے
پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آ گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بیان میں آج 5 فروری یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے موقع پر پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم و جبر کا جرأت سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں 6 ہزار کشمیری ماورائے عدالت قتل ہو چکے ہیں، بھارت نے 500 کشمیری رہنماؤں کو قید کر رکھا ہے۔
I will right away clutch your rss feed as I can not in finding your
email subscription hyperlink or newsletter service.
Do you have any? Kindly permit me realize so
that I may subscribe. Thanks.