متحدہ عرب امارات کے امیرترین حکمراں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کے بعد انھیں صدر منتخب کیا گیا
شیخ محمد بن زاید النہیان 2004 سے ابو ظبی کے ولی عہد تھے اور وہ ابوظبی کے 17 ویں حکمراں ہوں گے۔
یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر40 روزہ سوگ اور 3روز کی عام تعطیل کا اعلان،قومی پرچم سرنگوں رہے گا
شخصیات ویب نیوز
14 مئی 2022 ہفتہ12شوال لمکرم 1443ھ
رپورٹ: سلیم آذر
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان صدر منتخب ہوگئے
وہ متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدر ہیں
خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔

شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدر ہیں جو پانچ سال کے لیے منتخب ہوئے وہ 2004 سے ابو ظبی کے ولی عہد تھے وہ ابوظبی کے 17 ویں حکمراں ہوں گے
61 سالہ شیخ محمد بن زاید النہیان یو اے ای کے تیسرے صدر ہیں جو پانچ سال کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں
شیخ محمد بن زاید النہیان 2004 سے ابو ظبی کے ولی عہد تھے اور وہ ابوظبی کے 17 ویں حکمراں ہوں گے۔
شیخ محمد یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کے بعد صدر منتخب کیا گیا ہے۔
یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر40 روز کےسوگ اور 3روز کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ، 40 روز کےسوگ کے ساتھ 3روز کی عام تعطیل بھی ہوگی جب کہ اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
صدارتی اعلان میں کہا گیا ہےکہ وفاقی سرکاری اور نجی شعبے میں تین دن تک تعطیل رہے گی۔
شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے یو اے ای کے حکمران تھے انھوں نے اپنے والد شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کی وفات کے بعد یواےای کی قیادت سنبھالی تھی تاہم 2014 میں اسٹروک (فالج) کے حملے کے بعد سے ان کا کردار بڑی حد تک رسمی ہی رہا تھا
یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان دنیا کے امیر ترین بادشاہوں میں سے ایک تھے، ان کا 73 برس کی عمر میں انتقال ہوا
ایک اندازے کے مطابق النہیان خاندان کے اثاثے 150 ارب ڈالر کے قریب ہیں۔
یواے ای کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ، شیخ خلیفہ ابوظہبی کے حکمران بھی تھے، جو متحدہ عرب امارات پر مشتمل سات امارات کا تیل سے مالا مال دارالحکومت ہے۔

متحدہ عرب امارات کے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کے ساتھ 3روز کی عام تعطیل بھی ہوگی قومی پرچم سرنگوں رہے گا
POST A COMMENT.